گاڈ فادرکاحوالہ دینے والے بلوچ چیف جسٹس آف پاکستان نے حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں

چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف ایوان صدر اسلام آباد میں اٹھا لیا۔

تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، وفاقی وزار، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

فوجداری اور آئینی امور پر مہارت رکھنے والے 64 سالہ جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں 22 مئی 1998 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقیڈیرہ غازی خان سے ہے۔بطور جج 55 ہزار مقدمہ کا فیصلہ کیا اور 2014 سے اب تک 10 ہزار سے زائد فوجداری اپیلوں کو نمٹایا۔
نئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ اس سال کے آخر میں بیس دسمبر کو 65 برس کے ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے ویب سائٹ کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تعلیمی قابلیت اس طرح ہے
1969 میں میٹرک کے امتحان میں ملتان بورڈ سے پانچویں جبکہ 1971 میں انٹرمیڈیٹ میں لاہور بورڈ اور 1973 میں پنجاب یونیورسٹی سے پہلی پوزیشنز حاصل کیں، اسی یونیورسٹی سے 1975 میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، ان کی قابلیت کی وجہ سے انہیں 3 مرتبہ نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ سے نوازا گیا۔

ماسٹرز ڈگری کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے برطانیہ کا رخ کیا، جہاں کیمبرج یونیورسٹی سے 1977 اور 1978 میں انہوں نے قانون کی 2 ڈگریاں حاصل کیں، برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ 1979 میں وطن واپس آئے اور لاہور ہائیکورٹ سے وکالت کا ا?غاز کیا اور 1985 میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے۔چار کتابوں کے مصنف بھی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.