بلوچستان میں بارش کا پہلا قطرہ ، ضلع پشین میں لائبریر ی کا افتتاح

رپورٹ ۔۔۔سمیع اللہ

جدید دور میں بھی کتابوں کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوسکتی

نوجوان اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کوششیں رنگ لے آئیں ڈپٹی کمشنر نے پبلک لائبریری کا افتتاح کرکے ڈسٹرکٹ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔

جہاں ہمارے معاشرے میں کتب بینی کا شوق دم توڑ رہا ہے وہی پر بعض جگہوں پر کتاب کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں

ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کے رازوں میں سے ایک راز وسیع پیمانے پر لائبریریوں کاقیام بھی شامل ہے اور وہاں کے مکین آج بھی کتاب کی اہمیت سے واقف ہیں چہ جائیکہ وہاں پر ترقی ہے اور جدید دور کے اشیاء کی بھرمار ہے ا ور لوگوں ان چیزوں سے ہم سے زیادہ باخبر ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کبھی بھی لائبریریوں کے قیام کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور آج بھی علم کی پیاس بجھانے والے پیاسے ہیں کہ ان کوپڑھنے اور تحقیق کیلئے کتابیں میسر نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں تخلیق کاروں کی کمی بڑھ رہی ہے

اسی مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت دیر سے سہی لیکن ضلع پشین میں ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی پبلک لائبریری کاافتتاح کردیا گیا

تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین عیسیٰ روشان ،ادیب شاعر کریم بریالئی اور غلام محمد سمیت نے شرکت کی

تقریب سے ڈپٹی کمشنراور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پبلک لائبریری کے قیام کا مقصد محققین،مورخین دانشوروں اور عوام الناس کی پشتو اور اردو زبان میں مطلوبہ تحقیقی مواد تک رسائی کو سہل بنانا ہے

میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی نے مزید کہا ہے کہ کتاب انتہا پسندی سے لڑنے کا بہترین ہتھیار ہے ہمیں کتاب سے دوستی اپنانی ہوگی۔ لائبریری کیلئے بیشتر کتب فراہم کرچکے ہیں اْ مید ہے مستقبل میں معاشرے کا ہر شخص پبلک لائبریری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے کتب دوستی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے

لائبریری میں ابتدائی طور پر دو ہزار کے قریب کتابیں رکھی گئی ہیں لائبریری پانچ کمروں پر مشتمل ہے اس کا کل رقبہ تقریبا 2100 فٹ ہے اسلامی، ادب کے موضوعات اورطالبعلموں کیلئے سی ایس ایس، پی سی ایس کی کتابیں رکھی گئی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.