رپورٹ: عبدالکریم
معروف اداکار گلاب چانڈیو طویل علالت کے بعد آج کراچی میں فانی دنیا سے کوچ کرگئےـ یاد رہے انہوں اپنی کیرئیر آغاز 1980میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی سینٹر سے کیا اسی کی دہائی سے لیکر تین سو سے زائد ڈراموں اور چھ اردو سندھی فلمیوں میں کام کیا ہے۔
گلاب چانڈیو کا پہلا فلم سندھی زبان کا ” دشمن” تھا جو 1988 میں فلمائی گئ تھی، اس کے مشہور ڈراموں میں سچائیاں، چاندگرہن، جو نہ مل سکی، سورج گرج گرہن اور یادیں شامل ہیں ـ
حکومت نے ان کی اداکاری کی خدمات میں 14 اگست 2015ء کو صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا ۔
گلاب چانڈیو کی تدفین انکے آبائی گاوں نوابشاہ میں کل ہوگی
انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔