تعلیم کے شعبے میں کسی کسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرسکتے ہے اورنہ ہی گوسٹ ٹیچرزسے ریایت ہوگی جوٹیچرچھوٹی لیے بغیراپنی فرض کی انجام دہی میں نہیں پایاگیاتووہ اپنی تنخواہ سےمحروم رہے گا.
ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرتفتان سوبان سلیم دشتی نے نوکنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں دورے کے دوران کیااس موقع پہ انکے ہمراہ تحصیلدارسعیداحمدزہری،رسالدار سعیدبلوچ موجود تھے اے سی تفتان نےمختلف اسکول کےاساتذە کی روٹین حاضری چیک کی اوراسٹوڈنٹس سے سوالات بھی پوچھے.
اس موقع پرانہوں نےکہا کہ ہم امن امان کیساتھ تعلیم کوبہتربنانے کے لیے ہرممکنہ کوشش کرئینگےکیونکہ جیتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں انہوں نے تعلیم ہی کوہتھیارسمجھ کراپنے قوموں میں عام کی اور تعلیم ہی کے بدولت آج ترقی کے راہ پرگامزن ہے انہوں نے کہاکہ تحصیل نوکنڈی میں امن امان اب پہلے سے بہترہوچکی ہے اور لیویزانتظامیہ مذیدامن امان کے لیےگشت کرکےجرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کررہی ہے