رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سے گوادر ماھیگیر اتحاد کے وفد نے ملاقات کیا ملاقات میں ماھیگیروں کے اور شہری مسائل پہ بات چیت ہوا

وفد کی رکن اسمبلی سے ماھیگیر ریلف فنڈز کی بحالی ماھیگیروں کے کشتیوں کی لائیسنس فیس میں کمی ماھیگیروں کو لیبر لا میں لیبرڈی کلیئر کرنے کے لئے قانون سازی ماھیگیروں کے بچوں کو ملازمت اور اسکالر شپ اور حالیہ بارشوں اور سمندر متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کوہ بن وارڈ سے ڈھوریہ تک ڈرینج لائن کی تعمیر نو ماھیگیر قانونی کی جلد الاٹمنٹ اور دیگر مسائل پہ بات چیت ہوئ

اس موقع پر رکن اسمبلی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی کو ماھیگیروں کے ریلف فنڈز کی بحالی اور خصوصی پیکج سیمت لائسنس فیس میں کمی مقامی نوجوانوں کو مختلف اداروں میں ملازمت اور اسکالر شپ کے لئے درخواست کی ھے جس پہ وزیر اعلی نے جلد عمل درآمد کرنے کا مکمل یقین دہانی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے مذید بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سمندر متاثرین کے لئے صوبائی حکومت کو زور دیا تھا کہ وہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے صوبائی حکومت نے گوادر کو آفت زدہ قرار دیا جس پہ ہم انکے شکر گزار ہیں انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی سبب شہر کو جتنا بھی نقصان پہنچا میں ان تمام معاملات سروے کا نگرانی اور تمام مسائل کا خود جائزہ لے رہا ہوں انشاء اللہ متاثرین کے تمام نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے گا

ان کہنا تھا کہ اس نے حالیہ سمندری طوفان کے متاثرین کےلئے خصوصی ریلف فنڈز بھی منظور کروائے صوبائی حکومت نے جلد ریلف فنڈز جاری کرنے کا یقین دلایا اس پر تقسیم کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس نے گزشتہ دنوں میں GDA کے DGسے ملا بند وارڈ گوتری محلہ اور کوہ بن وارڈ میں نئے ڈرینج کی تعمیرات اور بارش سے متاثر چار اسکولوں کی مرمت کے لئے بھی بات کیا ہے اس پر بھی جلد کام شروع کروائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس ضلع گوادر کے ماھیگیروں کے لئے ماھیگیر کالونی میں نے خود سابق صوبائی حکومت سے منظور کروایا لیکن سابق حکومتوں نے اس اہم مسلے پر خاص توجہ نہیں دیا میں انشاء اللہ اس معاملے پر وزیر اعلی سے ملاقات کر کے بات کروں گا جلد الاٹمنٹ پر زور دوں گا تاکہ ماھیگیروں کو گھر جیسی بنیادی سہولت مل سکے انہوں نے مذید بتایا کہ صوبائی حکومت سے ضلع گوادر کے دیگر بھی اہم معاملات و مسائل پہ بات ہوا ہے جس پر صوبائی حکومت نے عملی کام جلد شروع کرنے کا یقین دہانی کیا ہے انشااللہ اس پر بھی جلد کام شروع کروائیں گے میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے میرا کوشش ہے کہ میں اپنے علاقے کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فائدے پہنچا سکوں اور انشاء اللہ میرا اپنے لوگوں کے لئے جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگا اور میرا یہ جدوجہد اپنے علاقے کی عوام کے لئے روز اول سے جاری تھا اور ہمیشہ جاری رئیگا۔ ملاقات کے آخر میں گوادر ماھیگیر اتحاد کے وفد نے رکن صوبائی اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ملاقات میں سیاسی و سماجی شخصیت جناب میر ارشد کلمتی بھی موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.