کوژک ٹاپ پر برفباری کے دوران روڈ کلیئرنس آپریشن، ڈپٹی کمشنر چمن کا جائزہ

چمن، 18 جنوری: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کوئٹہ چمن مین شاہراہ پر درہ کوژک کے دونوں اطراف روڈ کلیئرنس آپریشن کا معائنہ کیا۔

برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے انہوں نے لیویز فورس، پی ڈی ایم اے، اور این ایچ اے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شاہراہ کو بغیر کسی وقفے کے ٹریفک کے لیے بحال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

کوژک ٹاپ پر لیویز کوئیک رسپانس فورس اور پی ڈی ایم اے کے اہلکار مشینری کے ذریعے آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ان کی محنت اور کامیاب آپریشن پر شاباش دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.