پاکستان سپر لیگ چوتھے ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت

0

رپورٹ۔ مہک شاہد

پاکستان سپر لیگ چوتھے ایڈیشن کا میلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں سج چکا ہے جہاں سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلے میں شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نیا پار لگادی

پی ایس ایل فور کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف دس گیند یں قبل ہی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ جیت لیا ،ڈراپ کیچ اور نوبال سے فائدہ حاصل کرنیوالے آسٹریلوی آل راؤنڈر 81رنز پر ناٹ آؤٹ رہے عمر اکمل نے 28گیندوں پر 44رنز بنائے

صرف 8رنز پر تین وکٹیں گنوانے والے محمد سمیع الیون کو آخر میں وائن پارنیل نے جارحانہ 41رنز کا سہارا دیا آصف علی 36،حسین طلعت 30کی اننگز کھیلے ،دفاعی چیمپئن نے 8وکٹوں پر 157کا مجموعہ حاصل کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

سہیل تنویر چار ،فواد احمد تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے

دوسرے مقابلے میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دی قلندرز ایونٹ کی تاریخ کے دوسرے کم ترین اسکور 78رنز پر ڈھیر ہوگئی حسن علی نے چار شکار کیے وہاب ریاض نے تین پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی پشاور زلمی نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا عمر امین ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے

اس سے قبل پہلا میچ دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دی، لاہور کی ٹیم نے میچ کا آغاز اچھا کیا 172 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن بدقسمتی سے آخر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بہترین کارکردگی پر فہیم اشرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

اگلے دن جمعہ کے روز دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا، دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا دونوں میچز سنسنی خیز تھے، پہلے میچ میں کراچی کی ٹیم نے آخر میں ہارا ہوا میچ سات رنز سے جیتا، فاتح ٹیم کے اوپنرز نے 157 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی لیام لیونگ اسٹون 82 اور بابراعظم 77 کی اننگز کھیلیں۔ 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم 176 رنز تک محدود رہی۔

تیسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا، کوئٹہ کی ٹیم نے پشاور کو کانٹے دار مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دے دی میچ کے ہیرو عمر اکمل تھے جنہوں نے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 75 رنز کی ناقابل اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ عمر اکمل کافی عرصے کے بعد بڑی اننگز کھیلتے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے دو سال کے بعد ٹی ٹونٹی میں پچاس اسکور کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.