بلوچستان ، سرکاری اسکولوں کو کتب کی فراہمی ،19اضلاع میں تقسیم مکمل

رپورٹ ۔۔۔ارباز شاہ

بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں کتب کی بروقت فراہمی ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے اور ہر حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود اساتذہ یہ الزام لگاتے ہیں کہ بعض پورے سال فراہم نہیں کیے جاتے جس کے باعث نہ صرف تعلیم میں خلل پڑتا ہے بلکہ اساتذہ کوبھی کورس مکمل کرنے میں مشکلات کاسامنا رہتا ہے

رواں سال بھی حکومت بلوچستان نے نئے سال 2019 میں سکول کھلنے سے پہلے یکم مارچ تک کتابوں کی فراہمی ممکن بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے صوبہ میں سرکاری سطح پر دسمبر تا یکم مارچ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی عام تعطیلات رہتی ہیں اور مارچ کا سکول کھل جاتے ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس حوالے سے کتب کی فراہمی کا اسٹیٹس جاننے کیلئے بلوچستان 24نے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ بروقت کتب کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں

ڈی جی بلوچستان ٹیکسٹ بوک بورڈ یحییٰ مینگل نیبلوچستان24 کوبتایا”ہماری پوری کوشش رہے گی کہ بلوچستان بھر کے سکولوں میں کتب کی فراہمی یکم مارچ تک ممکن ہوسکے۔اب تک ہمارے ادارے کی جانب سے بلوچستان کے انیس اضلاع میں کتابوں کی تقسیم ہوچکی ہے اور دیگر اضلاع میں بھی کتابوں کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائیگی۔

صوبہ بلوچستان میں موسم سرما کے عام تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے یحییٰ مینگل کا کہنا تھا کہ”ہمارا ادارہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ہمارے تعلیمی اداروں کے نمائندے ڈی ای اوز کو کتابیں ارسال کی جاتی ہیں۔جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مقامی سکولوں تک ان کتابوں کو پہنچاتے ہیں اور طلبہ میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کتابوں کو سرکاری سکولوں تک یکم مارچ سے پہلے پہنچایا جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.