نایاب پرندے تلور کا سرکاری سرپرستی میں شکار جاری

رپورٹ۔۔۔۔۔ سہیل بلوچ

تلور ایک نایاب پرندہ ہے ماہرین کے مطابق تلور کی نسل کم ہورہی ہے سپریم کورٹ اف پاکستان نے اگست 2015میں پاکستان میں تلور پر پابندی کی تھی لیکن اب پاکستان میں باقاعدہ حکومتی اجازت نامہ سے ملک کے مختلف علاقوں سمت بلوچستان میں تلور کا بے دریغ شکار جاری ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

یاد رہے وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں تلور کے شکار کیلئے قواعد و ضوابط اور ایک ضابطہ اخلاق وضع کیا تھا جس کے تحت وزیراعظم کے دفتر سے شکار کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی لازمی فیس متعارف کرانے کی ہداہت کی اور دس دن میں سو تلور شکار کرنے کی اجازت دی گئی ۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان ماضی میں تلور کے شکار کے مخالف رہے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.