رپوٹ ۔۔۔۔۔۔مدثر محمود
کوئٹہ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے انسداد تجاوزات سیل نے تجاوزات اور قابض مافیا کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا مہم پچیس فروری سے شروع کی جائیگی کیوڈی اے کی جانب سے زمینوں پر کسی نے قبضہ یا تجاوزات قائم کیے ہیں تو اسے دس دن کے اندر اندر خود ختم کردیں اور ملبہ ہٹادیں
معینہ مدت تک خالی نہ کرنے کی صورت میں کیو ڈی اے انتظامیہ اپنی جائیداد از خود قبضہ مافیا سے واگزار کروائے گی اور اس صورت میں قابضین اور تجاوزات کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔
یاد رہے شہر کی مصروف شاہراوں پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اسی طرح شہرکے اندر اور شہر کے اطراف میں قبضہ مافیا نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے قبضہ مافیا نے قبضہ کردہ زمینوں پر کمرشل اور رہائشی مکانات بنائے ہیں
سابقہ میئر کوئٹہ کلیم اللہ جو قبضہ مافیا کے خلاف بے بس نظر تھے جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا انہوں نے عدالت کے حکم پر تجاوزات کے خاتمے کے شہر کے مختلف علاقوں میں گیراجوں، ورکشاپس، شورومز کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور دیگر تجاوزات کو ہٹانے کیلئے آپریشن کیا لیکن وہ ناکام رہا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اپنے فیصلہ پر عملدرآمد کرانے میں کس حد کامیاب رہتی ہے