ویب ڈیسک
کوئٹہ شہر میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوا جو وقفے سے وقفے سے جاری ہے اور شہر میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں کوئٹہ کے علاوہ کوئٹہ ڈویژن کے بہت سے شہروں میں بارش ہوئی جبکہ زیارت میں آج صبح برفباری کاسلسلہ شروع ہو اجس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا کوئٹہ کے علاوہ نوشکی ،قلعہ عبداللہ ،دکی ،کوہلو میں بھی بارش ہوئی
محکمہ موسمیا ت کے مطابق سوموار کے روز،کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری جبکہ بنوں،ڈی آئی خان،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ساہیوال، مکران اور کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہیگا۔ تاہم (شام/رات) بلوچستان( کوئٹہ، ژوب، مکران، قلات ڈویژن)، میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں 14،کوئٹہ 12، قلات 03، پسنی،گوادر02، خضدار، جیوانی 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:مالم جبہ18،پٹن17،کالام16،کاکول،بالاکوٹ14، دیر13،لوئیر دیر 12، میرکھانی 08، چترال 07، سیدو شریف04، دروش،ڈی آئی خان03، پارہ چنار، چراٹ02، پشاور، بنوں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
پنجابمیں اسلام آباد( زیروپوائینٹ،سید پور 04،گولڑہ، بوکرہ، ائیرپورٹ03)،کامرہ12،گجرات05،جہلم،مری،حفیظ آباد06، ناروال04، منڈ بہاوٰ الدین،گوجرانوالہ 03، راولپنڈی(شمس آباد03، چکلالہ 02)، منگلا02، سیالکوٹ( ائیرپورٹ،سٹی 02)، سرگودھا(ائیرپورٹ، سٹی)، چکوال، جوہر آباد،ساہیوال 01،کشمیر:گڑھی دوپٹہ 14،مظفر آباد 13، راولاکوٹ 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ کالام 08، مالام جبہ 06، مری 03، اور چترال میں 01 انچ برفباری ریکار ڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کادرجہ حرارت ا سطرح رہا کالام،اسکردو، استور منفی 06، بگروٹ منفی 05،گوپس منفی 04، ہنزہ منفی 03، دروش منفی 02،چترال، راوالاکہوٹ، پارہ چنار اور کوئٹہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا