پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر کو واپس بلالیا

0

ویب ڈیسک

بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے دفتر خارجہ کے ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلایا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ’ہم نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے اور وہ آج صبح نئی دہلی چھوڑ چکے ہیں‘۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ نے الزام پاکستان پر لگادیا تھا جس کو اسلام آباد نے مسترد کردیا

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پی ایس ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی گئی ہے اور پاکستانی گلوکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے گانے ویب سائٹ سے ہٹا دئیے گئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.