مسلم لیگ ن کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانےکا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیےکمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔

پیپلز پارٹی نے صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس بھی کیا ہے جس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی اور ساتھ ہی پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.