بنگلادیشی بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران کومیلا وکٹورینز کے پریکٹس سیشن کے دوران بیٹر لٹن داس کی جانب سے مارے گئے شاٹ سے گیند مستفیض الرحمان کے سر پر لگی اور خون بہنے لگا۔

مستفیض الرحمان کو فوراً طبی امداد دی گئی اور پھر اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر کا سٹی اسکین کرالیا گیا جس میں کوئی فریکچر اور سر کی اندرونی چوٹ ظاہر نہیں ہوئی۔

ٹیم کے فزیو کے مطابق مستفیض الرحمان خطرے سے باہر ہیں، چوٹ پر ٹانکے لگا دیے گئے ، تاہم اب بھی وہ طبی عملے کی نگرانی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.