امید ہے تاجر برداری انفرادی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونگے،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

0

کوئٹہ  نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اتوار کے روز کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شاہراہوں سمیت اہم کاروباری مراکز میں معمولات زندگی کا جائزہ لیا نگراں وزیر اعلٰی زرغون روڑ ، حالی روڑ ، شاہراہ گلستان ، مشن روڑ ، میزان چوک ، لیاقت بازار ، پرنس روڑ ، جناح روڑ ، منان چوک سے گزرے جہاں کاروبار زندگی رواں دواں اور بازاریں کھلی تھیں جس پر نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور تاجر کسی خلاف قانون عمل کا حصہ نہیں بنے جو خوش آئند بات ہ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

انہوں نے ہا کہ کسی بھی قسم کے تحفظات کے ازالے کے لیے ملکی قوانین کے مطابق راستہ اختیار کیا جانا چاہئے قانون اور امن کا راستہ ہی تمام مسائل کا حل ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ کوئی بھی ایسا عمل جس میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے درست نہیں یہ بات واضح ہے کہ عوام اور تاجر پیشہ افراد کسی بھی انفرادی مفادات کے لئے استعمال نہیں ہوں گے تاجر طبقے اور عوام کو امن دینا ہماری آئینی ذمہ داری ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے اس دورے میں نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جواد ڈوگر بھی ہمراہ تھے قبل ازیں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو نگراں وزیر داخلہ، کمشنر کوئٹہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بحالی امن سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جس پر نگراں وزیراعلٰی نے اطمینان کا اظہار کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.