رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ۔ پاکستان میں کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا ۔
چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانہ محمد عبدل خبیر آزاد نے رمضان کے چاند کی رویت کا اعلان کیا ۔ رمضان کے چاند کی تصدیق کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور جبکہ زونل کمیٹی بلوچستان کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم رمضان المبارک کا سرکاری نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا ہے ۔