پی ایس ایل کی ٹرافی کوئٹہ کے نام ،گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوشکست دیدی

0

ویب ڈیسک

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ 4(پی ایس ایل) 2019 کے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فائنل میچ میں پشاور زلمی کوآٹھ وکٹوں سے شکست دی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم نے 139رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا اوپنر احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا روسو 39رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے شین واٹسن 7اور احسان علی 25رنز بناکر پویلین لوٹ گئے

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض واحد بولر تھے جنہوں نے ایک وکٹ لی ان کے سوا کوئی بولر بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے زلمی کے بیٹسمین جم نہ سکے اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش میں وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان پیسر محمد حسینین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے زلمی کی مضبوط بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا اور صرف چار اوورز میں 30رنز دے کر تین اہم وکٹیں لیں
زلمی کے اوپنر امام الحق اور کامران اکمل نے اننگز کاآغاز کیا تاہم بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق جلد بازی میں صرف تین رنز پر محمد حسنین کاشکا ر ہوگئے
31کے مجموعے پر کامران اکمل 21رنز بناکر چلتے بنے زلمی کی تیسری وکٹ 62رنز پر صہیب مقصود 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
عمر امین نے 38رنز بنائے ،نبی گل 9،پولارڈ 7،سیمی 18،وہاب ریاض 12بناکر پویلین لوٹ گئے جورڈن بغیر کھاتہ کھولے چلے گئے

کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی جانب سے حسنین نے 3،براوو نے 2،فواد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی شاندار بولنگ پر محمد حسنین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

فائنل مقابلے کی تقریب میں صدر عارف علوی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،نیول چیف ،گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،وفاقی وزراء شیخ رشید ،شہریار آفریدی ،ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،سعید غنی اور خورشید شاہ نے بھی میچ دیکھا

اختتامی تقریب میں گلوکار ،آئمہ بیگ ،ابرارالحق ،زوہیب حسن،فواد خان،اور جنون بینڈ نے شاندار پرفارمنس دی جبکہ ہسپانوی فٹ بالر ہیول بھی موجود تھے

صدرِ مملکت عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سرفراز احمد کو پی ایس ایل 2019 کی ٹرافی دی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.