ویب ڈیسک
وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ انکے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا