شہباز شریف کو این آر او مانگتے سنااو ردیکھا ہے ،شیخ رشید

0

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ،مریم اور زرداری کو این آر او مانگتے ہوئے ہوئے نہیں سنا عمران خان کے پاس ڈھیل اور ڈیل کی گنجائش نہیں ہے شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں یہ چاہتے ہیں کسی طرح ضمانت ہوجائے حکمران ہوں تو ٹارزن بنے پھرتے ہیں باہر ٹائیں ٹائیں فش نہ انہیں پاکستان کی دوائیں نہ ڈاکٹر نہ اسپتال پسند ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

وفاقی وزیرریلوے نے لاہور میں پریس کانفرس میں کہاکہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن دونوں کو ضمانت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی میں کائرہ، چانڈیو، اعتزاز جیسے اچھے لوگ بھی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون دونوں کو ضمانت کی ضرورت ہے، دو ماہ سے ایک ہی جگہ سوئی پھنسی ہے، انہیں اسپتال کی بیڈ شیٹ سے بو آتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس ڈیل اور ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں، اسلامی مدرسوں کو پاکستان کا قلعہ سمجھتا ہوں، مجھے فخر ہے، میں جہاد پر یقین رکھتا ہوں، دہشت گردی کا مخالف ہوں نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر حملے کے واقعے کی مذمت کرتاہوں،سانحہ کرائسٹ چرچ میں بہادری دکھانے والے پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.