مجھے گرفتار کرنیکا منصوبہ بنایا گیا ہے،عمران خان

لاہور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتار کرنیکا منصوبہ بنایا گیا ہے، تمام مقدمات میں عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر بدنیتی کے باجود میں عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، بدقسمتی سے راستے میں ایک حادثے کے باعث کچھ تاخیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہوچکا ہیکہ لاہور میں کیے جانے والے محاصرے کا مقصد ایک مقدمے میں مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں بلکہ مجھے گرفتار کرکے جیل میں ڈالنا تھا تاکہ میں اپنی انتخابی مہم نہ چلاسکوں۔

ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں ان کیگھر پر حملہ کیا ہے، زمان پارک کیگھر میں بشری بیگم اکیلی تھیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.