دالبندین: پولیس لائن میں دربار، جوانوں کے مسائل سنے گئے، سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

ویب رپورٹ

آئی جی پولیس بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی چاغی محمد عثمان خان سدوزئی کی سربراہی میں پولیس لائن دالبندین میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔

دربار میں ڈی ایس پی عابد شیرزئی، ایس ایچ او سمیت ضلع بھر کے تمام آفیسران اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔


اس موقع پر پولیس ملازمین نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات بیان کیے، جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ایس پی چاغی محمد عثمان خان سدوزئی نے جوانوں کے مسائل غور سے سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور جوانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ایس پی چاغی نے پولیس اہلکاروں کو پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ عوام کی خدمت ہی پولیس کا بنیادی

مشن ہے۔

 

انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور پولیس اہلکاروں کو چوکنا رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جوانمردی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نمٹنے کی تاکید کی۔

پولیس ملازمین نے دربار کے انعقاد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.