کوئٹہ: مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر

کوئٹہ میں چار مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بشیر آباد میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

جس میں پولیس اہلکار ذکی ہارون جاں بحق ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں نامعلوم افراد نے نواں کلی میں فائرنگ کرکے پیش امام کو قتل کردیا۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے۔

جبکہ سریاب روڈ کلی جیو میں پولیس اہلکار علی بخش نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.