ڈپٹی کمشنر خاران نے نجی ہسپتال کو پچیس لاکھ کاگرانٹ فراہم کردیا

ہسپتال میں مذید جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشش کرینگے

ڈسٹرکٹ خاران( نصیب ریکی ڈسٹرکٹ رپورٹر )تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے خاران  میں الاابراھم آئی ہسپتال کےلئے گرانٹ کے پچیس لاکھ روپے کے چیک الابراھم ہسپتال کے نمائندے عابد شہزاد کے حوالے کردیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ الابراھم آئی ہسپتال خاران میں ایک فلاحی ادارہ ہے  حکومت بلوچستان سے معاہدے کے تحت  پچھلے کئ سالوں سے خاران میں آئی سروسز فراہم کر رہا ہے  اس سال جنوری کو اپنے معاہدے کی مدت پوری ہونے پر ہسپتال بند ہوا تھا۔  مگر حکومت بلوچستان نے یہاں کے لوگوں کے سہولت کے لئے مذید دس سال کےلئے  الاابراہم آئی ہسپتال کو جاری کا نوٹیفکیشن کیا ہے  تاکہ خاران سمیت رخشان ڈویژن اور دیگر قریبی علاقوں  کے لوگوں کو الابراھم ہسپتال سے آئی سروسز جاری رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ یہ پچیس لاکھ روپے صوبائی حکومت کی طرف سے الابراھم کےلئے بطور  گرانٹ دیا ہے اور الاابراھم  ہسپتال میں مذید جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشش کرینگے.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.