رنبیر کپورکا ہم شکل جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال۔۔۔۔۔
رنبیر سے مماثلت کی وجہ سے جنید شاہ ممبئی میں مختلف پروجیکٹ پر کام بھی کر رہے تھے۔
بلوچستان24 نیوز ویب ڈیسک
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والے
جنید شاہ اداکار رنبیر کپور سے حیرت انگیز مماثلت رکھتے تھے لیکن دل کے دورے کے سبب اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔
28 سالہ جنید شاہ حال ہی میں ممبئی سے سری نگر میں موجود اپنے گھر واپس آئے تھے۔
مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی یوسف جمیل نے بھی جنید شاہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ
میرے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید شاہ گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
جنید نہ صرف اپنے ماں باپ بلکہ پورے کشمیر کے لیے بڑی اُمید اور طاقت تھے۔
پہلی بار ان کی شکل میں مشابہت سنہ 2014 میں سامنے آئی تھی اور پھر اس کے بعد سوشل میڈیا پر
ان کی تصاویر گردش کرنے لگی تھیں
اور لوگ ان کی بے مثل شباہت پر گرما گرم بحث کرنے لگے تھے۔
ان دونوں میں اس قدر مشباہت تھی کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے بھی ایک بار دونوں کی
تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا تھا۔
انھوں نے لکھا تھا کہ ’او میرے خدا۔ یہ میرے بیٹے کا جڑواں ہے۔ سچ کہتا ہوں فرق نہیں کر سکتا۔ ایک بہترین ہمشکل۔’
رنبیر سے مشابہت کی وجہ سے جنید شاہ ماڈلنگ بھی کر رہے تھے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹ پر کام بھی کر رہے تھے۔
وہ انوپم کھیر کے ایکٹنگ اسکول سے بھی وابستہ تھے تاہم وہ والد کی طبیعت ناسازی کی وجہ
سے حال ہی میں سری نگر واپس آگئے تھے۔