لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

0

لاہور ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارانٹ گرفتاری لاہور ہائی کورٹ نے رہائی کے حکم کے باوجود سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کے کیس میں جاری کیے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کے باوجود لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے متعلقہ ایس پی اسلام آباد کو آئی جی کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ ایس پی کو آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا تحریری جواب مسترد کرتے ہوئے انہیں فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.