سردار اعجاز احمد خان جعفر نے اج یہاں سبزل روڈ پر قائم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور بروی روڈ پر واقع بوسٹر پمپ کا معائنہ کیا

0

نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود ابادی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے اج یہاں سبزل روڈ پر قائم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور بروی روڈ پر واقع بوسٹر پمپ کا معائنہ کیا اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر حامد لطیف رانا ، ایکسین عبدالقادر، ایکسین ظہیر ستار، ایس ڈی او فرید احمد بھی موجود تھے صوبائی وزیر سردار اعجاز احمد خان جعفر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ ایک سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئٹہ شہر کا ایک نقشہ بنا کر پیش کریں جس میں واضح طور پر جن جن علاقوں کو پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے اور جن علاقوں کو پانی نہیں فراہم ہو رہا ہے

انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے ٹیوب ویلز پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ڈیڑھ ماہ کے اندر اندر ان پراجیکٹس کو مکمل کیا جائے تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حصول میں جن مشکلات کا سامنا ہے وہ جلد دور کی جا سکیں انہوں نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی گزشتہ کئی سالوں سے بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا اہم منصوبہ التوا کا شکار کیوں رہا انہوں نے کہا کہ تاہم یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اتنا عرصہ بندش کے بعد اب اس پلانٹ سے یومیہ 18 لاکھ گیلن گندے پانی کو صاف کر کے سبزل روڈ سمنگلی روڈ اور نوہسار تک زمینوں کو یہ پانی کاشتکاری کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کوششیں کی جائے کہ 18 لاکھ گیلن سے بھی زیادہ مقدار بڑھایا جائے اور سروس اسٹیشنز کو بھی یہی پانی فراہم کیا جا سکیں تاکہ جو صاف پینے کا پانی جس مقصد کے استعمال ہوتا ہے اس کی بچت ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کو صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے بے حد شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

انہوں نے کہا کہ میرے علم میں یہ بات ائی ہے کہ محکمہ کے چند افسران ٹینکر مافیا کے ساتھ مل کر پانی فروخت کر رہے ہیں جو کہ ایک ناقابل معاف جرم ہے انہیں تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہر سال کوئٹہ میں ریکارڈ بارشیں ہوتی ہیں لیکن بہتر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے یہ پانی ضائع ہو جاتا ہے اس کے لیے بھی ایک بہتر میکنزم بنائیں تاکہ اس سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو سکے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی چیف ایگزیکٹو کیسکو سے بھی ملاقات کر کے بجلی کے حوالے سے جو حائل رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی قبل ازیں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی واسا حامد لطیب رانا نے کہا کہ اس پلانٹ کے ذریعے تقریبا یومیہ 18 لاکھ گیلن پانی ریسائیکل کر کے اسے ابپاشی سروس اسٹیشنز اور دیگر چیزوں میں قابل استعمال بنایا جا رہا ہے علاوہ ازیں انہوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں تقریبا پانچ کروڑ گیلن 26 لاکھ افراد کی یومیہ ضرورت ہے لیکن ہم ساڑھے تین کروڑ گیلن پانی فراہم کر رہے ہیں

پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 19 ٹیوب ویلز مغربی بائی پاس اختر اباد کے قریب ہارڈ راک میں لگا رہے ہیں جبکہ پانچ ٹیوب ویل مری اباد اور پشتون اباد کی طرف لگائے جا رہے ہیں جو ڈیڑھ ماہ کے اندر اندر مکمل ہو جائیں گے جس کی تکمیل کے بعد 40 سے 50 لاکھ گیلن مزید پانی شہر کو فراہم کیا جا سکے گا انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھی مستقبل میں مغربی اور مشرقی بائی پاس کی طرف تقریبا مزید 39 ٹیوب ویلز لگانے کا پروگرام ہے جس سے 60 لاکھ گیلن مزید پانی کوئٹہ شہر کو فراہم ہو سکے گا انہوں نے بروی روڈ پر واقع بوسٹر پمپ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ کرخذہ اور دیگر علاقوں سے 2 لاکھ گیلن پانی جمع ہو کر اس سے اگے شہر میں بوسٹ کر کے فراہم کیا جاتا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.