یہ دن مسلمانوں کے لیے خاص برکت اور عظمت کا حامل ہے، کیونکہ اس دن رحمت للعالمین حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے بخت محمد کاکڑ
کوئٹہ 17ستمبر:صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے یوم ولادت النبی ﷺ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لیے خاص برکت اور عظمت کا حامل ہے، کیونکہ اس دن رحمت للعالمین حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔
انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت، اخلاق اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، اور ہم ان کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نبی ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے لیے امن، محبت اور انصاف کا پیغام ہیں، جنہیں اپنا کر ہم دنیا میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔
انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مبارک دن کو نبی ﷺ کی سیرت اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کے ساتھ منائیں۔آخر میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہمیں نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی ہدایت دے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔