گوادر کے تمام دکانداروں اور عوام کو آگاہ کیا ہے کہ پرچون، گوشت، نان بائی، فروٹ، سبزی، بیکری، حجام، اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے والی دکانوں کے لیے تازہ ریٹ لسٹ مہیا کر دی گئی

گوادر17ستمبر:: اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے گوادر کے تمام دکانداروں اور عوام کو آگاہ کیا ہے کہ پرچون، گوشت، نان بائی، فروٹ، سبزی، بیکری، حجام، اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے والی دکانوں کے لیے تازہ ریٹ لسٹ مہیا کر دی گئی ہے۔

 

اعلامیے میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گوادر میں ضروری اشیاء کے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں، خصوصاً سبزی، پھل اور مچھلیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر جبکہ دیگر اشیاء کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جاتی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حالیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں انجمن تاجران کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے، سماجی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، اور ان کی مشاورت سے سرکاری نرخ نامہ ترتیب دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس پرائس لسٹ کو اپنی دکانوں میں نمایاں طور پر آویزاں کریں تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں کا علم ہو سکے۔عوام  اور میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خریداری کرتے وقت دکاندار سے ریٹ لسٹ ضرور طلب کریں، اور اگر کوئی دکاندار ریٹ لسٹ کو چھپانے یا گرانفروشی میں ملوث پایا جائے تو فوری طور پر اس کی تصویر لے کر اسسٹنٹ کمشنر کے کمپلین سیل نمبر 03323667869   پر بھیج دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔ مزید یہ کہ جو دکاندار ریٹ لسٹ کو آویزاں کرنے میں ناکام رہیں گے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا اور سات دن کے لیے حوالات میں بند کیا جائے گا

 

۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے عوام اور دکانداروں سے درخواست کی کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ شہر میں قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے اور گرانفروشی کا خاتمہ ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.