صوبہ بلوچستان کی پرفضاء سیاحتی مقام خوبصورت وادی زیارت میں شہیدوطن میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ زیارت میں جاری ہے

زیارت 17ستمبر :صوبہ بلوچستان کی پرفضاء سیاحتی مقام خوبصورت وادی زیارت میں شہیدوطن میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ زیارت میں جاری ہے شہید وطن میر سراج رئیسانی ٹورنامنٹ میں آج بھی دو شاندارمیچ ہوئے پہلا میچ پہلا میچ سبی ڈویژن نے ٹائیگر رئیسانی سےدوایک سے جیت لیا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

مگر پوائنٹ کی برابری کی وجہ سے بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر لورالائی ڈویژن نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا اب سیمی فائنل مقابلہ لورالائی کا مکران ڈویژن کے ساتھ ہوگا۔دوسرا میچ رخشان ڈویژن بمقابلہ قلات ڈویژن ہوا جس میں رخشان ڈویژن نے قلات ڈویژن کو دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اب رخشان ڈویژن کا سیمی فائنل میں مقابلہ کوئٹہ سٹی سے ہوگااس موقع پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کےڈپٹی ڈائریکٹر مرید بلوچ ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر ناصر پانیزئی صوبائی فٹبال کوچ محمد نعمان سپورٹس ڈائریکٹوریٹ سپر وائزر افتخارعمرانی بھی میچوں کے دوران موجود تھے۔ شہید وطن میر سراج رئیسانی ٹورنامنٹ میں تماشائی زیادہ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں
اہلیان زیارت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی
سیکریٹری اسپورٹس طارق قمر، ڈی جی اسپورٹس ڈاکٹر یاسربازئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز آصف لانگور کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ زیارت میں ایک بہترین فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکےڈسٹرکٹ کے نوجوانوں اور عوام کے لیے یہ تفریح کا موقع فراہم کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.