گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سابق صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی مرحوم کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی چلے گئے

کوئٹہ 18 ستمبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل آج بروز بدھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سابق صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی مرحوم کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی چلے گئے.

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

گورنر کے ہمراہ سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور صوبائی اسمبلی کے رکن صادق سنجرانی، حاجی برکت رند اور زرک خان مندوخیل تھے. ڈسٹرکٹ سبی پہنچنے پر گورنر جعفرخان مندوخیل غمزدہ لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.