کاسی روڈ پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن

کوئٹہ 18ستمبر۔کاسی روڈ پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرکے قبضہ چھڑا لیا۔

 

کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے خصوصی احکامات پر کانسی روڈ پر واقع میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سرکاری کوارٹر پر قبضہ چھڑانے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو)  وقار کاکڑ کی سربراہی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اسٹیٹ آفیسر ذوالفقار علی، ٹیکسیشن آفیسر رمضان شاہ، اینٹی انکروچمنٹ انچارچ علی رضا درانی، ٹیکس سپرنٹنڈنٹ شاہد علی، سپیشل مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ نے  پولیس کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی اراضی سے قبضہ ختم کروا کر قبضہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیاگیا

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

اس حوالے سے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو)وقار کاکڑ کو انکوائری افیسر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ  کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ملازمین جن کی ملی بھگت سے قبضہ گروپ کے حوالے کیا تھا کے ان کے  خلاف بھی انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔سرکاری اراضی اور املاک پر قبضہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.