ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے دارالعلوم سیکنڈری پبلک اسکول اور مدرسہ جامع اسلامیہ مطلع العلوم کا تفصیلی دورہ کیا

گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے دارالعلوم سیکنڈری پبلک اسکول اور مدرسہ جامع اسلامیہ مطلع العلوم کا تفصیلی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے تعلیمی معیار اور تدریسی طریقہ کار کاتفصیلی  جائزہ لیا۔دارالعلوم سیکنڈری پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے تعلیمی ماحول، کلاس رومز، اور ریڈنگ کلچر کا بغور مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور طلباء کی محنت کی تعریف کی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ہدایات جاری کیں۔

 

ڈپٹی کمشنر کا واضح پروگرام ہے کہ ضلع بھر میں کوئی بھی اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند یا غیر فعال نہیں ہوگا اور اسکولوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ان کے اقدامات سے بہت سے غیر فعال اسکول دوبارہ فعال ہو چکے ہیں۔مدرسہ جامع اسلامیہ مطلع العلوم کے دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انہوں نے مدرسہ کے منتظمین اور طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ہر بچے کو تعلیم کا حق ہے، اور اس حق کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر عبدالحمید انقلابی بھی موجود تھے، جن کی خدمات اور کارکردگی کو ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا، تاکہ ضلع میں تعلیم کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.