خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامی امور احسن انداز سے انجام دئیے جائیں اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامی افسران تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے،آپ لوگوں کے تعاون سے ہی کارکردگی بہتر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور محکمہ اہداف کے حصول کے لیے پوری محنت سے فرائض سر انجام دیے جائیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے محکمے کے حوالے سے بریف ہسٹری جس میں تمام مسائل چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے نشاندہی کی جائیں تاکہ انکے یہ مسائل ہمہ وقت میرے علم میں رہیں اور انھیں مناسب وقت پر متعلقہ فورم پر پیش کیا جا سکے،اس طرح ان کے حل کی راہ ہموار ہوتی رہی گی ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ عوامی ریلیف کے ضمن میں میری طرف سے تمام سپورٹ ملے گی مسئلے مسائل زیادہ ہیں لیکن انھیں ہم سنجیدہ کوششوں اور پوری تندہی سے کام کر کے حل کر سکتے ہیں,
انہوں نے کہا کہ تمام افسر میری ٹیم کا حصہ ہیں،مل کر ساتھ چلیں گے اور انتظامی امور میں بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ملازمین اپنی حاضریاں یقینی بنائیں میں وقتا فوقتا تمام محکمہ جات کا دورہ کرکے چیک کرونگاانہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام محکمہ جات کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔