ڈی سی چمن کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر لیویز ہیڈ کوارٹر میں لیویز دربار چمن کا انعقاد کیا گیا

ضلع چمن 18 ستمبر:حکومت بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ کی احکامات پر ڈی سی چمن کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر لیویز ہیڈ کوارٹر میں لیویز دربار چمن کا انعقاد کیا گیا

 

لیویز دربار میں ڈی سی چمن کو گارڈ اپ انر اور سلامی پیش کی گئی اور پروگرام کی شروعات تلاوت قران شریف سے کیا گیا اور قومی ترانہ پڑھایا گیا اور لیویز شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی لیویز دربار میں ڈی سی چمن کو لیویز افیسر جبار رسالدار نے چمن لیویز کو درپیش مسائل مشکلات اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی سپاس نامہ پیش کیا گیا لیویز دربار میں ڈی سی کو تمام لیویز افسران اور اہلکاروں نے ان کو درپیش مسائل اور مشکلات پیش کیں اور ڈی سی نے ان کے سوالات سنیں اس دوران ڈی سی چمن نے لیویز افسران اور اہلکاروں کی تمام سوالوں کا ایک ایک کر کے جواب دیا اور ان کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے کہا کہ وہ لیویز فورس چمن کو درپیش تمام ضروریات کو ڈی جی لیویز اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کریں گے

 

انہوں نے کہا کہ ضلع میں لیویز فورس کی قربانیوں انتھک محنت اور پروفیشنلزم کی وجہ سے امن و امان کی قیام ممکن ہوا ہے لیویز فورس ہماری قوم اور ضلع چمن کی ہیروز ہیں اور ہمیں تمام لیویز فورس کی خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے لیویز دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کی افسران اور اہلکاران اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور اپنے جائے تعیناتی پر ڈیوٹی کے دوران ایمانداری دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دینے چاہیے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

لیویز افسران اور اہلکاران اپنی اپ کو عوام کی خادم سمجھیں اور عوام الناس کے ساتھ نرمی شائستگی پیار اور محبت سے پیش ائیں تاکہ لوگوں کے دلوں میں ہماری بہادر لیویز فورس کی نوجوانوں کے لیے عزت و احترام پیداہو اور ان کی وقار میں اضافہ ہو ڈی سی نے کہا کہ لیویز فورسز کی قیام امن کے لیے خدمات قابل فخر ہے اور لیویز فورس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکنا رہیں اور تمام لیویز فورس اپنی یونٹی ڈسپلن اور ایمانداری سے اپنی خدمات سر انجام دیا کریں تاکہ لیویز فورس کی سر فخر سے بلند ہو

 

انہوں نے کہا کہ تمام لیویز فورس کے افسران اور اہلکاران اپنی چوکیوں تھانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور شہر و مضافات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہ ضلع میں امن و امان کی قیام ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کی اولین ذمہ داری ہے اور لیویز فورس کو امن و امان کی قیام کے لیےکسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا شکار نہیں ہونا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.