بلوچستان کو خیرات نہیں حقوق دئیے جائیں ،پی ٹی آئی بلوچستان

0

ویب ڈیسک
کوئٹہ
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے 10 سال کے لئے 10 ارب کے پیکج کے اعلان کو مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو خیرات کے بجائے ان کے جائز حقوق دئیے جائیں
وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ پیکج بلوچستان کی عوام سے مذاق کرنے کے مترادف ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

بلوچستان قدرتی سائل و سائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن آج تک بلوچستان کی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا ہے
صوبے میں بیروزگاری ، غربت عروج پر ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے

صوبے میں بیروزگاری ، غربت اور بدامنی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے
صوبائی حکومت اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفی ہونے کا اعلان کرے
تربت میں 15 افراد کے قتل کے بعد مزید پانچ افراد کی لاشیں ملنا دلخراش واقعہ ہے
جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی حکومت خواب خرگوش میں ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.