کوئٹہ :لائیو اسٹاک ایکسپو، صدر کی ہیلی کاپٹر سے آمد

0

ویب ڈیسک

بلوچستان حکومت کی طرف سے پہلی بار لائیو اسٹاک کے حوالے سے ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے اسٹال لگائے گئے ہیں

ایکسپو کا انعقا د بلوچستان یونیورسٹی سریا ب روڈ میں کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب کیلئے صدر مملکت عارف علوی تشریف لائے اور خطاب کیا

صدر کے خطاب سے پہلے نہ صرف شہر کی صفائی کی گئی بلکہ یونیورسٹی جانیوالے روڈ کی بھی صفائی ستھرائی کیساتھ رنگ وروغن  بھی کیا گیا

وی آئی پی موومنٹ کی لیے روٹ پر بعض سڑکوں کی بندش سے نہ صرف شہر بھی ٹریفک جام رہا  اورشہریوں کو چند منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑا

یہی نہیں  جہاں سے صدر مملکت نے گزر کر یونیورسٹی جانا تھا وہاں کے سڑکوں پر دیواروں پر تصاویر  بنائی گئیں  اور یونیورسٹی کے سامنے پولیس چوکی کو بھی نیا بنایا گیا

بلوچستان حکومت کے مطابق لائیو اسٹاک ایکسپو کے انعقاد کا مقصد یہاں لائیو اسٹاک کے حوالے سے سرمایہ کاری کو فروغ  دینا ہے

جہاں ایک طرف شہر میں ہر طرف افراتفری مچی رہی اور شاہراہیں بند رہیں کہ صدر مملکت سڑک کے راستے یونیورسٹی جائینگے

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی تمام کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں صدر نے سڑک کے راستے جانے کے بجائےبائی ایئر تشریف لے گئے

صدر مملکت عارف علوی نے یونیورسٹی تک پہنچنے کیلئےہیلی کاپٹر کا سہارا لیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.