مرکز صحت یونین کونسل رود ملازئی،ضلع پشین میں ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا۔

بلوچستان۲۴ اسٹاف رپورٹر
بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) نے یو این اوچا کی مالی تعاون سے  بنیادی  بلوچسستان حاجی عبدالواحد صدیقی اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو نادر گل بڑیچ نے ضلع پشین ، یونین کونسل رود ملازئی میں بنیادی صحت کےمرکز میں ٹیلی ھیلتھ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔   ایونٹ کے شرکاء میں حکومتی نمائندوں(پی پی ایچ آئی) کے علاوہ مقامی لوگوں کی  ایک بڑی تعداد  شریک تھی جہنوں نے بی آر ایس پی کے صحت کے شعبے میں خدمات کو بےحد  سراہا۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
اس موقع پر بی آر ایس پی کے سینیئر پروگرامز مینجر (ہیلتھ ،ڈیسیبلیٹی اور نیوٹریشن) سراج غوری نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوکربتایا۔ کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) نے یو این اوچا کی مالی تعاون سے بلوچستان کے دور داراز علاقوں ضلع پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی اور کوئٹہ میں ٹیلی ھیلتھ سینیٹرز کھول رہےہیں جسکا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کا خاص خیال رکھنا ہیں۔
اس ضمن میں  ہم محکمہ صحت بلوچستان کے ساتھ ملکر مقامی خواتین کو صحت کے سہولیات فراہم کر رہےہیں ۔تاکہ دوران زچگی  ماں اور بچے  کی صحت خطرے سے باہر ہو۔اور دونوں تندرست و تواناں رہیں۔
ایونٹ کے آخر میں شرکاء کو  بی آر ایس پی کے قائم کردہ ٹیلی ھیلتھ سینٹر کے سہولیات سے روشناس کرایا گیا۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.