چین نے امریکہ کو معاشی میدان میں شکست دیدی، دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا

0

نیویارک :  چین امریکہ کو معاشی میدان میں شکست دے کر دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا ہے، بلوم برگ کے مطابق گذشتہ 2 دہائیوں میں عالمی دولت میں 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی دولت سنہ 2000 میں 156 ٹریلین ڈٓالر تھی جو اب بڑھ کر 514 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس میں چین کا حصہ سب سے زیادہ 1/3 حصہ ہے۔ چین کی مجموعی معاشی مالیت 120 ٹریلین ڈالر ہے جو کہ سنہ 2000 میں 7 ٹریلین ڈالر تھی۔

امریکہ اپنی خراب معاشی پالیسیوں کے سبب عالمی دولت میں صرف 90 ٹریلین ڈالرز کا مالک ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی دولت کا 68 فیصد حصہ جائیداد کی صنعت سے منسلک ہے جبکہ عالمی دولت کے 2 تہائی حصے پر عالمی اشرافیہ کا قبضہ ہے جو عالمی آبادی کا صرف 10 فیصد حصہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.