پانی مانگنے پر مقدمے کا سامنا

ڈیرہ اللہ یار ۔۔۔۔رپورٹ فدا حسین دھر پالی

جمہوریت میں اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حقوق میں شامل ہے مگر یہاں پر بدترین روایات دوہرائی گئی ہیں
اظہارر رائے پر خالی ایک تقریر کرنے پرعوامی آواز کے چیئرمین کامریڈ رشید احمد بنگلزئی پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے

انہوں نے کہاکہ درج ہونے والی دہشت گردی کی ایف آئی آر کو اعلیٰ عدالت میں چیلینج کریں گے صرف ایک تقریر کرنے پر پارٹی ورکر پرمقدما ت بنائے گئے ہیں

تاریخ گواہ ہے سیاسی ورکروں کے خلاف جتنے بھی جھوٹے مقدمات بنائے جائیں وہ کبھی بھی اپنی سیاسی وفاداری تبدیل نہیں کریں گے

انہوں نے کہاکہ کامریڈ رشید بلوچ شہر میں پانی کی شدید قلت کے بارے میں احتجاج کررہے تھے

انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ پولیس کے اس زیادتی کو فوری نوٹس لیکر سیاسی ورکروں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرے اور ایف آئی آر کو ختم کرائی جائے ۔

اس واقعہ کے بعد سیاسی ورکروں نے انصاف کے لئے عدالت عالیہ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ڈیرہ اللہ یار میں آل پارٹیز کے سر پرست اعلیٰ آغاظفر علی جمالی ،امتیاز احمد ، و دیگر رہنماؤں غلام محمد جمالی ،حافظ میر دوست کھوسہ ،کامریڈ اسرار احمد عمرانی ،
عبدالمجید بنگلز ئی ،محمد بخش مینگل کا پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.