تعلیم ہماری زندگی اورموت کا مسئلہ ہے سمجھوتہ نہیں کرینگے ،محمد خان لہڑی

0

جعفرآباد۔۔۔۔رپورٹ فدا حسین دھرپالی
صوبائی مشیر معدنیات وقدرتی وسائل حاجی محمد خان لہڑی اورصوبائی سیکریٹری تعلیم عبدالفتح بھنگرنے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی

صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے موجودہ حکومت نے تعلیم کیلئے سب سے ذیادہ فنڈزمختص کرکے اپنااہم فریضہ اداکیا ہے

بلوچستان میں تعلیم کا فروغ ملنا موجودہ حکومت کے سرجاتاہے تعلیم ہماری زندگی اورموت کا مسئلہ ہے اس پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کریں گے

ملک کا مستقبل کو ملک تعمیر وترقی میں اہم کرداراداکرنا ہے جو تعلیم کی ہی بدولت ہے قوموں کی ترقی کارازترقی سے ہی وابسطہ ہے

ڈیرہ مرادجمالی اسمبلی ہال میں سٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

تقریب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنصیراحمد ناصر،ایڈیشنل ڈائریکٹرنظام مینگل،ڈویڑنل ڈائریکٹر محمد رفیق خلجی،ڈی ڈی اوریاض احمد بھنگر،استادارباب علی ابڑو،
ڈی ڈی او محمد صادق عمرانی ،ڈی ڈی او فمیل خانزادی بلوچ، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا

تقریب میں نصیرآباد،جعفرآباد اورضلع صحبت پورکے طلباء اورطالبات نے ملی نغمی،تقاویراورٹیبلوپیش کئے جبکہ مختلف اسٹالزبھی لگائے گئے تھے جوکہ بلوچستان کی ثقافت کو مکمل طورپراجاگرکیا گیا

شرکاء نے ان اسٹالز کا دورہ کرکے انہیں سراہاجب صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی ،صوبائی سیکریٹری عبدالفتح بھنگر اورڈپٹی کمشنر نصیراحمدناصراسمبلی ہال پہنچے تو مختلف سکولوں کے اسکاؤٹس کے طلباء نے ان کا والہانہ استقبال

کرکے انکے اوپر پھولوں کی پتیاں نچاورکی تقریب میں سیاسی وقبائلی رہنماء میر جعفرکریم بھنگر،حاجی اسراراحمد بھنگر،جی ٹی اے کے ڈویڑنل صدرمٹھاخان رند،ضلعی صدر خان محمد سیال سردارذادہ بیبرک خان عمرانی،عبدالطیف کھوسہ،
سیسا کے ممتاز عمرانی سمیت دیگر نے شرکت کی

صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان میں سب سے ذیادہ بجٹ تعلیم کیلئے بجٹ رکھا گیا ہے

میں نے آج اس پروگرام میں طلبہ اورطالبات میں بہت ٹیلنٹ پایا ہے ان کی سرپرست کی جائے تو یہ آگے چل کر اپنے ضلع اورڈویڑن کا نام روشن کرسکتے ہیں

صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے مختلف پروگرامز میں حصہ لینے والے طلبہ طالبات کے لئے ایک لاکھ روپے نقدڈی ای اوفیض اللہ کاکڑ کے حوالے کردیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.