نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا کیمرہ مین پر بہیمانہ تشدد

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم کی کوریج کاجرم،نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ نے کیمرہ مین کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی

ان کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، رانا ثناء اللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، سابق گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا،

امیر مقام، پرویز رشید ، احسن اقبال اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

احسن اقبال نے پارٹی رہنماؤں کو ن لیگ کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی جبکہ نیب کے ہاتھوں گرفتار رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

اجلاس کے بعد جب نواز شریف واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں نے معمول کے طور پر ان کی کوریج کی اور اس دوران نواز شریف کے ذاتی محافظ نے نجی ٹی وی سماکے کیمرہ مین کو پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی گارڈ نے ویڈیو بنانے پر کیمرہ مین کو دھکا دے کر زمین پر گرادیا اور اس کے بعد اس کے جسم پر چھلانگیں لگائیں اور چہرے پر لاتیں ماریں۔

صحافی زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔صحافتی تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ،واقعہ کے بعد صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر شدید احتجاج کیا او رارکان پارلیمنٹ کو اند ر جانے نہیں دیا ۔

صحافیوں نے سکیورٹی گارڈ کو گرفتا ر کرکے قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واقعہ کا نوٹس لیکر نجی سکیورٹی گارڈز کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی اور واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کردی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.