بلوچستان کے بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ کا اہم اقدام

کوئٹہ: ویب رپورٹر 

  وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میری خواہش ہے عام آدمی کی رسائی حکومت تک ہوسکے، آج آنے والے سائلین میں بے روز گار زیادہ تھے اور ان کے مسائل بھی سامنے آئے۔ 

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد عام شہریوں کے لیے کھلی کچہری کا اہتمام کیا، کھلی کچہری وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں لگائی گئی،

جس میں معذور، بے روزگاروں سمیت مختلف علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔عام شہریوں نے اپنے مسائل وزیر اعلی کے سامنے پیش کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سائلین کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

کھلی کچہری کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہشہے کہ عام آدمی کو حکومت تک رسائیہو ۔صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے اور معذور افراد کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صوبے میں قیام امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔کارکردگی نا دکھانے والے پویس آفسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

محکمے سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز پر حملہ کر نے والےبزدل ہیںہمیں دہشت گردی کا سامناہے ۔ التواءکا شکار سیفسٹی منصوبہ کو عملی جامہ پہناہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.