آئل ٹینکر اوونر ایسوسی ایشن نے پیر سے ہڑتال کی دھمکی دے دی
کوئٹہ : ویب رپورٹر
آئل ٹینکر اونرایسوسی ایشن کے پی ایس او کے ساتھ مزاکرات ناکام ہو گئے ہیں حکومت کا موقف ہے کہ ملک بھر میں فیول کی سپلائی کے لئے این ایل سی کے ذریعے نہ کی جائے
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر محمدیوسف شاہوانی کا کہنا ہے کہ این ایل سی کے زریعے فیول کی سپلائی ہمارے ساتھ زیادتی ہے این ایل سی غیر قانونی طریقے سے چل رہی ہے آج تک این ایل سی نے این او سی حاصل نہیں کی ہے
میر محمد یوسف شاہوانی کے مطابق این ایل سی غریب ٹرانسپورٹر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا عمل ہے این ایل سی کی پی ایس او سے لوڈنگ فوری طور پر بند کی جائے
انہوں نے کہا ہے کہ اگر 72 گھنٹے میں ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پیر مورخہ 22/01/2018 سے ملک بھر میں فیول کی سپلائی بند کرکے ہڑتال کی جائے گی
آئل ٹینکروں اور ملک کا جو بھی نقصان ہو گا اس کی ذمہ داری پی ایس او پر ہو گی۔