دالبندین میں گیس پلانٹ کی منظور ہوچکی ہے۔بہت جلد ٹینڈر ہوکر کام شروع ہوجائے گا،ایم این اے جے یو آئی

0

جے یو آئی کے ایم این اے انجنیئرحاجی عثمان بادینی کی دالبندین آمد پر کارکنان نے لاگاپ کے مقام پر انکا پرتپاک استقبال

جلوس کی شکل میں اسے دالبندین مرکزی چوک لایا گیا جلسے سے جے یو آئی کے ایم این اے حاجی محمد عثمان بادینی ،ضلعی امیر مولا نا محمد عالم محمد حسنی ،صوبائی رہنما سردار نجیب سنجرانی ،مولا نا منظور مینگل ،حافط عبد اللہ گورگیج ودیگرکا خطاب

مقررین نے کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ دین اور اسلام کی سربلندی کے لیئے سیاست کی ہے چالیس سالوں سے ہم کیہ رہے تھے کہ امریکہ کھبی بھی اسلام کا دوست نہیں بن سکتا ہے آج پاکستان کے تمام پارٹیز نے تسلیم کرلیا

امریکہ مسلمانوں کا دوست نہیں ہے ایم این اے حاجی عثمان بادینی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا حلقہ انتخاب بہت طویل علاقہ ہے کچلاک سے تفتان تک اتنے چھوٹے عرصے میں حلقہ انتخاب کے تمام مسائل حل نہیں ہونگے

عوام کے ساتھ میں کھبی بھی غلط بیانی نہیں کرتا ہوں دالبندین میں گیس پلانٹ کی منظور ہوچکی ہے۔بہت جلد ٹینڈر ہوکر کام شروع ہوجائے گا اور دالبندین سٹی ایریا میں کھمبے اور ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,964

میرے منتخب ہونے سے قبل بجٹ پاس ہوچکا ہے جب میں کامیاب ہوکر ایوان میں گیا تو کچھ بھی نہیں تھا لیکن اسکے باوجود میری کوشش جاری ہے جتنا فنڈز ملا میں برابری کی بنیاد پر عوام پر خرچ کرونگا

انکا مزید کہنا تھا ضلع چاغی کے مقامی لوگوں کو مہاجر قرار دینا انتہائی نا انصافی ہے مقامی لوگ بے روزگاری کی سبب باہر ملک جاکر روزگار کرتے ہیں جب علاقے میں آتے ہین انھیں مہاجر قرار دیا جاتا ہے

ایسا نا مناسب رویہ جسکی شدید مذمت کرتے ہیں انکا کہنا تھا قوم پرستی کے نام پر ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دیا گیا اب قوم پرستوں کی حکومت نے ساڈھے چارسالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا

اب موجودہ میر عبد القدوس بزنجو کی حکومت سے ہم امید رکھتے ہیں کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیئے بھر پور کوشش کرینگے اور 37ہزار اسامیاں خالی ہے انھیں جلد میرٹ کی بنیاد پر پر کرینگے

تاکہ بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوں جلسے کے بعد ایم این اے نے دالبندین پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کی۔بعد ازہ ڈپٹی کمشنر چاغی کے آفس پر گیا اور ڈی سی سے ملاقات کی اس موقع پر جے یو آئی کے مختلف ضلع قائدین انکے ہمراہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.