ویب ڈیسک
بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کی مدت
27جنوری کوختم ہورہی ہے نئی حلقہ بندیوں کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کوآگاہ کردیا
آئین کے آرٹیکل 140اے ،219ڈی ،222بی ،اور الیکشن ایکٹ 2017کے تحت صوبائی بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں کرنی ہیں
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کوخط کے ذریعے آگاہ کردیا
الیکشن ایکٹ کے سیکشن 219(4) کے مطابق بلدیاتی حکومت کی مدت پوریی ہونے کے بعد 120روز میں انتخابات کرانے کاپابند ہے لہذا بلوچستان حکومت نئی حلقہ بندیوں کیلئے انتظامات کرے تاکہ الیکشن کمیشن بروقت بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کراسکے ،خط
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اس سے قبل بھی بلوچستان حکومت کودو خطوط لکھ چکا ہے
دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان غلام اسرار خان کے جاری بیان کے مطابق ضلعی سطح پر حلقہ بندیاں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں نوٹیفکیشن کے مطابق ہرضلع کا ضلعی الیکشن کمشنر حلقہ بندی کمیٹی کا کنوینئر ،دو ممبر ہونگے ۔
کوئٹہ میں حلقہ بندی کمیٹی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینئر ،جبکہ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کمیٹی کے ممبرز ہونگے