صدر مملکت نے گل پلازہ کراچی آگ کے بعد سندھ حکومت کو فائر سیفٹی قوانین سخت کرنے کی ہدایت دی

اسلام آباد | 18 جنوری 2026
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی صورتحال دریافت کی، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو میں نہیں آئی۔

 

صدر نے ریسکیو اور فائر فائٹنگ کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی اور شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,034

انہوں نے زخمیوں کی طبی نگہداشت اور متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی بحالی کے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ صدر نے تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں حفاظتی معائنوں اور فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.