سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آئند ہے،فواد چوہدری کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

0

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ملاقات ، اطلاعات، میڈیا،فلم، ڈرامہ، اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون ، سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ پروڈکشنز اور اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے سعودی

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ملاقات کررہے ہیں

وزیرِکے ویژن اور دلچسپی کو سراہا۔

سعودی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہے دونوں دونوں ممالک اس سے بھرپور استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے ناصرف معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہوں گے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے برادرانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہبی طویل دو طرفہ تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔

چوہدری فواد نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عوام اور سعودی قیادت سے گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ یہ تعلقات فلم، میڈیا، معلومات، ڈرامہ اور کلچر میں مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آئند ہے ،فلمیں کسی بھی معاشرے کی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا ذریعہ ہوتی

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

ہیں۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستان میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات کر رہی ہے،میڈیا یونیورسٹی میں سکول آف آرٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہیں۔

سعودی وزیر اطلاعات نے میڈیا یونیورسٹی شروع کرنے کے منصوبے کو سراہا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی کے پروگرامز کو سعودی عرب میں نشر کرنے کے لیے سعودی وزیر کا تعاون چاہا،ملاقات میں دونوں ملکوں کی اطراف سے سینئر افسران بھی شامل تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.