اسلام آباد: ملک میں ایک ماہ میں 2 ہزار 651 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
ایس ای سی پی نےکمپنیوں کی رجسٹریشن کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 108 ہوگئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جنوری میں نئی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ کمپنیاں ہیں، جنوری میں 5 غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق جنوری میں تقریباً 99.85 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں، جنوری میں آئی ٹی کی 356 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، تجارت کے شعبے میں 319، ریئل اسٹیٹ کی 277 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، سیاحت میں 14 اور تعلیم میں 116 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ جنوری میں 68 کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری رپورٹ کی گئی۔