اسلام آباد سے (ن) لیگ کے 3 ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے 3 ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے اور عدالت نے این اے 47 سے (ن) لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

اس کے علاوہ عدالت نے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر مغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے (ن) لیگ کے راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی بخاری نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.