سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے بیچنا شروع کر دیے

0

امریکا کے سابق صدر اور آئندہ انتخابات کیلئے  ریپلکن سے صدارتی نامینیشن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اب جوتے بیچنا بھی شروع کر دیے ہیں۔

سول فراڈ کیس میں نیویارک کی عدالت سے 35 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ملنے کے اگلے ہی دن ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے جوتے متعارف کرا دیے ہیں۔

اپنی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان جوتوں کو ٹرمپ نے “دی گریٹیسٹ اسنیکرز شو آن ارتھ” قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈلفیا کے کنونشن سینٹر میں ٹرمپ نے سنہری چمکتے دمکتے جوتوں کی جوڑی متعارف کرائی جن پر امریکی پرچم کی تفصیل بھی درج ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ’نیور سرینڈر ہائی ٹاپس‘ نامی جوتوں کی قیمت 399 ڈالر ہے جو ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

ویب سائٹ پر ٹرمپ اسنیکرز کے دو اور ڈیزائن بھی فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.